مہنگی بجلی کی وجہ سے انڈسٹریز بند ہورہی ہیں:ناصر محمود واہگہ

Aug 26, 2024

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے کہا ہے مہنگے بجلی کے بلوں سے انڈسٹریز کے بند ہونے کا جاری سلسلہ ملکی معیشت کیلئے تباہ کن ہے حکومت معاشی اصلاحات میں صنعتی ترقی کو کلیدی ترجیح دینے کے بجائے انڈسٹریز پر مزید بوجھ بڑھا رہی ہے جو باعث تشویش ہے معیشت کی مضبوطی کا کوئی پلان مو جود نہیں حکمران ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر کاربند ہیں ایک طرف عوام پر بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے تحت مالی دشواریاں پیدا کی جارہی ہیں تو دوسری طرف بند آئی پی پیز کو مسلسل ادائیگیاں کی جارہی ہیں موجودہ ملکی صورت میں یہ واحد کاروبار ہے جو نہایت فائدہ مند ہے کیونکہ حکومت آئی پی پیزسے کئے گئے۔ معاہدوں پر نظر ثانی کو ہرگز تیار نہیں یہ آئی پی پیز کے معاہدوں پر نظر ثانی کی بات کرکے صرف عوام کو طفل تسلیاں دے رہے ہیں۔

مزیدخبریں