حافظ آبا د: نواب کالونی میونسپل کمیٹی عملہ کی غفلت سے گندے جوہڑ میںتبدیل 

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)حافظ آبا میں علی پورروڈ پر واقع نواب کالونی میونسپل کمیٹی کے عملہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے گندے جوہڑ میںتبدیل ہوگئی۔جس کیخلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوںنے میونسپل کمیٹی کے افسران کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت بھی نواب کالونی کے مین گلہ نمبر2میں دودوفٹ گندا پانی کھڑا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوںکیلئے گھر وں سے باہرنکلنا اور مساجد میں جانامحال بن چکا ہے لیکن کمیٹی کا عملہ نے تو نکاسی آب کے نالہ کی صفائی کررہاہے اور نہ ہی گٹروں کی صفائی کی جارہی ہے جس کی وجہ سے شہر کی یہ صاف ستھری کالونی بھی ندی نالوں اور گندے جوہڑکے مناظر پیش کررہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن