عدالت عظمیٰ نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ہیں:سلطان حمید راہی

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) قلم مزدور تحریک انٹرنیشنل کے چیئر مین سلطان حمید راہی کا کہنا ہے سپریم کورٹ نے بروقت مبارک ثانی کیس میں پیراگراف کو حذف کرکے امت مسلمہ کے دلوں کو جیت لیا ہے اور پاکستان کے تمام مسالک کے علماء کرام نے ختم نبوتؐ پر جو یکجہتی اتحاد اور یگانگت کا مظاہرہ کیا ہے وہ بھی لائق تحسین ہے۔دنیا بھر میں مسلمانوں کو بدنام کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں ۔ قادیانی پہلے خود کو اقلیت مانے تو پھر انہیں آئینی حقوق مل سکتے ہیں ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے ۔ تمام مسلمان قادیانیوں کا مکمل سوشل بائیکاٹ کرے اور جو قادیانی سرکاری عہدے پر فائر ہے اسے بھی فوری طورپر بر طر ف کیا جائے۔ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے مسلمان کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ اسلام دشمنوں نے امت کے بنیادی عقید ے پر حملہ آور ہونے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ۔

ای پیپر دی نیشن