9مئی کے روز جتھوں کے ذریعے ریاست پہ چڑھائی کی گئی:طارق عزیز

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنماوڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے نائب صدر طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ نے کہاہے 9مئی کے روز جتھوں کے ذریعے ریاست پہ چڑھائی کرکے ملک دشمن عناصر کے عزائم پورے کرنے والوں کا آلہ کار آج 9مئی میں ملوث کرداروں کے خلاف شواہد کا مطالبہ کررہا ہے جبکہ ناقابل تردید ثبوتوں اور تحریک انتشار کے زیرحراست دہشتگردوں کے بیانات سے ثابت ہوچکا ہے کہ پاکستان کے خلاف کی جانے والی سازش کی منصوبہ بندی بہت پہلے سے کی جارہی تھی۔

ای پیپر دی نیشن