شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر خفیہ اداروں کی اطلاع پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی ایل پی جی کو بطور ایندھن استعمال کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ آر ٹی سیکرٹری حنا رحمان نے پولیس، سول ڈیفنس و دیگر متعلقہ محکموں کے ہمراہ گزشتہ رات سوشل سکیورٹی ہسپتال فیصل آباد روڈ شیخوپورہ کے قریب ایل پی جی ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دکانوں کا سامان اور 12 گاڑیوں کو سر کاری تحویل میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ایل پی جی کیخلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ گاڑیوں اور رکشہ جات میں ایل پی جی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا۔، تمام متعلقہ ادارے بلا خوف و خطر قانون شکن افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں بظاہر یہ معمولی سا کا م ہے لیکن کسی بھی وقت کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے۔ غیر قانونی کام میں ملوث افراد کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
شیخوپورہ:ایل پی جی استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں
Aug 26, 2024