شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہنماء وٹکٹ ہولڈرڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرہسپتال کے مانیٹرنگ آفیسرمیاں ا مجد لطیف نے کہا ہے پی ٹی آئی کی سیاست دو خواتین کے درمیان گھوم رہی ہے۔پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملک میں انتشار فساد اور فتنے کی سیاست کی ہے نوجوان نسل کو تعمیرات اور مثبت سوچ کے بجائے پروپیگنڈے اور گھیرائو جلائو کی طرف لے کر گئے ہیں میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،ملک پرویز اقبال ،میاں عرفان کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میاں امجد لطیف نے کہاہسپتالوں میں عوام کو مفت طبی سہولیات ،ادویات اور بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کا سلسلہ جاری ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں پیرامیڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز کو مکمل سہولیات فراہم کی جائے گی جبکہ اس کے بدلے میں ان سے دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی درخواست کی جائیگی۔