شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کی سینئر رہنما وسابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے ملک وقوم کی سلامتی اور کیلئے اداروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے اداروں کی مضبوطی ملکی ترقی کی ضامن ہے بالخصوص دفاعی اداروں کا کردار کسی بھی ملک اور قوم کیلئے اہم ترین ہوتا ہے جن ممالک کے پاس اپنی فوج نہیں ہے ان کے حالات پوری دنیا کے سا منے ہیں یہ ممالک اپنی خود مختاری طاقتور ممالک کو سونپ چکے ہیں ۔پاکستانی فوج دنیا کی ساتویں مضبوط فوج ہے جس پر پاکستانی قوم کو فخر اور ناز ہے، پاکستان کے عوام افواج پاکستان کو کمزور کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے پی ٹی آئی بھی محب وطن جماعت ہے جس کے بارے میں فوج کے خلاف ہونے کا تاثر غلط ہے.