بزنس گروپ کے پاس کوئی مثبت ایجنڈا نہیں:شہروز رشید 

Aug 26, 2024

گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی )ون یونٹی گروپ کے رہنما شہروز رشید نے کہا ہے کہ بزنس گروپ کے پاس کاروباری برادری کیلئے کوئی بھی مثبت ایجنڈا نہیں ہے،سوائے مخالفت کرنے اور سیٹیں بانٹنے کے ،اس بات کا شائد انہیں اندازہ ہی نہیں کہ زیادہ دیر تک ووٹرز کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا ،مخالفین کا شروع دن سے ہی وطیرہ ہے کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے دل کھول کر جھوٹ بولو اور خوب پروپیگنڈہ کرو ،ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹی گروپ پڑھے لکھے افراد کا گروپ ہے ہم نے ہمیشہ بزنس کمیونٹی میں پیار بانٹا ہے اسی وجہ سے کاروباری برادری ون یونٹی کو عزت کی نگاہ سے دیکھتی ہے ،ون یونٹی گروپ نے بزنس کمیونٹی کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ،ووٹرز کی طاقت سے ون یونٹی گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گا اور مخالفین کو صرف شکست کا سامنا ہی کرنا پڑے گا ۔ ون یونٹی کا منشور کاروباری برادری کی فلاح و بہبود اور چیمبر کی ترقی کیلئے کوشاں رہنا ہے جبکہ مخالفین کے پاس الزام تراشی کے سواء کچھ نہیں ہے ۔

مزیدخبریں