گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )سابق صدر واپڈا ٹائون سوسائٹی مستنصر محمود ساہی نے کہا ہے کہ محنتی، ذہین اور باصلاحیت بچے ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ،آج تعلیمی میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والے طلبہ مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے، بچے ہمارا فخر اور اساتذہ قوم کے معمار ہیں، شاندار نتائج اساتذہ کی انتھک محنت کی بدولت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے النور ہائی سکول میںتقریب تقسیم انعامات کلاس نہم ، دہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرچیئرمین النور ہائی سکول حاجی محمد افضل مغل،صدرسکول حاجی محمد عرفان منشا مغل،صدر اتحاد گروپ شوکت باجوہ،حاجی اصغر مغل،حاجی یعقوب مغل،محمد عثمان منشاء مغل،رضا اللہ راں،محمدمحسن مغل،سمیع اللہ مغل ،پرنسپل محمد اشفاق بھٹی موجود تھے، النور ہائی سکول کے زیر اہتمام سالانہ امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں طلبہ اساتذہ اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔