گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ون یونٹی گروپ محبت رواداری ،شائستگی ،خدمت، کا رکردگی اور میرٹ کی سیاست کو فروغ دیتے ہو ئے صنعتکار تاجر برادری کے دلوں کی آواز بن چکا ہے،مخا لفین کی منفی سیاست،عہدوں کے حصول کی لا لچ کو معزز ممبران نے مستردکردیاہے۔ان خیالات کااظہار قائدین ون یونٹی گروپ اخلاق احمد بٹ ،شیخ نسیم ،خواجہ ضرار کلیم ،ملک ظہیر الحق ، خو ا جہ خالد حسن ،رانا شہزاد حفیظ ،محمد شعیب بٹ،ضیا الحق(شیخ فیصل ایوب)،جمشید ایوب بٹ ، صدیق بھٹی ،عرفان سہیل سعید تاج ،ملک امین ناز ،زاہد مشتاق نے انتخا بی مہم کے دوران صنعتکاروں اور تاجروں کے ساتھ ملا قاتوں کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ ون یونٹی گروپ نے ایسوسی ایٹ اور کا رپوریٹ کلاس کی نشستوں پراہل اور با صلا حیت امیدواروں کو نا مزد کیا ہے جو کا میا ب ہو کرخدمت کی سیاست کو اپنا شعار بنا کر ہر سو خوشبو بکھیرتے ہوئے صنعتکار تا جر برادری کی فلا ح و بہبود کیلئے بلا تفریق مثبت اور تعمیری سیا ست کو فروغ دیکر چیمبر آف کامرس اور معزز ممبران کے وقار میں اضا فہ کا سبب بنیں گے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے تمام تر ہتھکنڈوں ،سازشوں اور جھوٹے دعوئوں کے باجوود ڈور ٹو ڈور انتخا بی مہم کے دوران کا روباری برادری ون یونٹی گروپ پر بھرپور اعتماد اور حما یت کا اظہار کر رہی ہے ۔