یوٹیلٹی سٹورز ملازمین کااحتجاج ، ڈی چوک سیل

Aug 26, 2024 | 11:00

اسلام آباد یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین کے احتجاج کے پیش نظر ڈی چوک کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی چوک کو کنٹینر رکھ کر سیل کیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے یوٹیلٹی سٹورز کی بندش کے خلاف احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔    خیال رہے کہ  وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دے دیا ہے، فیصلے سے یوٹیلیٹی سٹور کے ہزاروں ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،  یوٹیلیٹی سٹور کے 6 ہزار ملازم مستقل جبکہ دیگر کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔ یوٹیلیٹی سٹور کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔اس حوالے سے سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر رہی ہے، رائٹ سائزنگ کمیٹی نے تجاویز تیار کی ہیں جس میں مختلف وزارتیں بھی شامل ہیں، وفاقی حکومت کے پاس پیسے نہیں ہیں جس کے باعث یہ فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں