قلات میں گزشتہ رات مہلبی کے قومی شاہراہ مقام پر دہشت گردوں کے حملے میں پانچ اہلکاروں سمیت آٹھ افراد شہید ہوگئے ہیں۔ایس ایس پی دوستین دستی ڈی سی قلات بلال شبیرکا کہنا ہے کہ شہدا کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو پہنچا دیاگیا ہے ،حملے میں ایک قبائلی رہنماء دو سویلین بھی شامل ہیں ،حملے میں شہید لیویز کے چار، پولیس کا ایک اہلکار جبکہ دو سویلین سمیت 7کی اجتماعی نمازہ جنازہ آرٹی سی گراؤنڈ میں دوپہرایک بجے ادا کی جائیں گی۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید ہونے والے پولیس و لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے،اتحاد کی قوت سے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔
قلات :دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہلکاروں سمیت 8افراد شہید
Aug 26, 2024 | 11:33