بلوچستان میں حملے، فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 12 دہشتگرد جہنم واصل

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے، اس دوران مختلف کارروائیوں میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق 24 اور 25 اگست کی رات دہشت گردوں نے بلوچستان میں متعدد جگہوں پر بزدلانہ حملے کیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اِن حملوں کا مؤثر جواب دے رہے ہیں، جوابی کارروائیوں میں اب تک 12 دہشت گرد جہنم واصل کیے جا چکے ہیں جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ رات بھی دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقوں قلات اور موسیٰ خیل میں بزدلانہ حملے کر کے معصوم شہریوں اور فورسز کے جوانوں کو شہید کیا۔موسیٰ خیل میں 23 افراد کو گاڑیوں سے اتار کر شہید کیا گیا اور متعدد گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا گیا جبکہ قلات میں لیویز کی موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

ای پیپر دی نیشن