موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کے بہیمانہ قتل پر صدرِ مملکت اور وزیرِ اعظم کا شدید غم و غصہ کا اظہار

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں 23 مسافروں کے بہیمانہ قتل پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں صدر آصف علی زرداری نے موسیٰ خیل میں مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ بےگناہ انسانوں کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دُشمن ہیں۔صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔شہباز شریف نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین سے مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موسیٰ خیل واقعے کے ذمے دار دہشت گردوں کو سزائیں دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کسی بھی قسم کی دہشت گردی قطعاً قبول نہیں، ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن

پاکستان : منزل کہاں ہے ؟

وطن عزیز میں یہاں جھوٹ منافقت، دھوکہ بازی، قتل، ڈاکے، منشیات کے دھندے، ذخیرہ اندوزی، بد عنوانی، ملاوٹ، رشوت، عام ہے۔ مہنگائی ...