اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے حکمران کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ تک فراہم کرتے ہیں، سندھ اور پنجاب کے وائٹ کالر ڈاکوئوں کی پوری سپورٹ حاصل ہے۔ ایک بیان میں ا بیرسٹرسیف نے کہاکہ سندھ اور پنجاب میں کچے ڈاکو کا راج ہے، پکے ڈاکوئوں کو پنجاب میں پاور شیئرنگ کی پڑی ہے، سندھ اور پنجاب کی سرحدوں پر کچے، کراچی اورلاہورمیں پکے ڈاکو لوٹ مار کررہے ہیں۔بیرسٹرسیف نے کہا کہ کچے کے ڈاکو لوٹتے ہیں اور جان لے لیتے ہیں، پکے کے ڈاکو قوم کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں، کچے کے ڈاکو وائٹ کالر ڈاکو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی بی ٹیم ہے، کچے کے ڈاکوئوں کو سندھ اور پنجاب کے وائٹ کالر ڈاکوکی پوری سپورٹ حاصل ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ سندھ اور پنجاب کے حکمران کچے کے ڈاکوئوں کو اسلحہ تک فراہم کرتے ہیں، مریم نواز رحیم یار خان واقعہ پر روایتی ڈرامہ بازی کررہی ہے، جب تک وائٹ کالر ڈاکو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا خاتمہ نہ ہوگا تب تک کچے کے ڈاکو بھی دندناتے پھریں گے۔