شمالی کوریا نے امریکہ کے نظر ثانی شدہ جوہری حکمت عملی پلان پر تنقید کرتے ہوئے اپنی ایٹمی صلاحیت کو مزید تقویت دینے کا اعلان کیا ہے ۔ شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے جاری بیان میں کہا کہ امریکہ نے جنوبی کوریا اور جاپان سمیت انڈوپیسفک کے علاقے میں سیٹلائٹ ممالک کے ساتھ اتحادی ساخت کو ایک جوہری عسکری بلاک میں تبدیل کر دیا ۔بیان میں کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکی جوہری حکمت عملی میں تبدیلی کی وجہ سے پیش آنے والے کسی بھی سکیورٹی خطرے پر قابو پانے اور اسے ختم کرنے کے لئے اپنی سٹرٹیجک طاقت کو ہمیشہ کی طرح مضبوط بناتا رہے گا اور کوئی بھی جوہری خطرہ ہوا تو اس کا فوری جواب دے گا۔