ریما کو بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر ماں بننے کی مبارکبادیں ملنے لگیں

پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ ریما خان کو نومولود بچے کے ساتھ تصویر شیئر کرنے پر  مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔حال ہی میں ریما خان نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر اور ایک بچے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں جوڑی کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے اسٹوری پر شیئر کی گئی تصویر میں بچے سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دی بلکہ مختلف ایموجیز شیئر کیے ہیں، جب کہ انہوں نے اپنی اسٹوری کے بیگ گراؤنڈ میں آج کل وائرل ہونے والا پنجابی گانا ’دل تو جان تو‘ بھی لگایا ہوا ہے۔اس کے علاوہ ریما خان نے بچے کے ساتھ الگ سے پوسٹ بھی شیئر کی۔اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے اور ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور  بے لوث محبت کا گہرا احساس دلاتی ہے۔ریما خان کی جانب سے بچے کے ہمراہ تصویر شیئر کیے جانے کے بعد مداحوں نے کمنٹس سیکشن میں اداکارہ کو مبارکباد دی، متعدد صارفین نے سوال کیا کہ کیا آپ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے؟اس کے علاوہ اداکارہ حرا مانی نے بھی ریما خان کی تصویر پر ماشا اللہ لکھا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان سے بھی سوال کیا کہ کیا یہ اداکارہ ریما کا بیٹا ہے؟جب کہ ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریما کی پرانی تصویر ہے اور تصویر میں موجود نومولود اداکارہ کا پہلا بیٹا ہی ہے۔واضح رہے کہ ریما نے 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن