وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطااللہ تارڑ نے موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں 23 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ موسی خیل کے قریب دہشت گردوں نے معصوم مسافروں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا۔ اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کار عبرتناک انجام سے بچ نہیں پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے
وفاقی وزیر اطلاعات کی موسیٰ خیل کے قریب دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت
Aug 26, 2024 | 16:14