ہالینڈ (نیٹ نیوز) بانڈ سیریز کی نئی فلم نے جہاں اب تک پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کیا ہے وہیں اپنی دوسری فلم کا نیا جیمز بانڈ تنقید کی زد میں ہے۔ بانڈ سیریز کی بائیسویں فلم کوانٹم آف سولیز کیسینو رائل کی ہی کڑی ہے۔ نئی فلم یمں بانڈ اپنے دوست ویسپر کی موت کا انتقام لینے نکلا ہے۔ دونوں فلموں میں بانڈ کا کردار ڈینیئل کریگ نے ادا کیا اور بانڈ کی حیثیت سے اپنے چنائو کو درست ثابت کیا مگر اس کے ساتھ ساتھ جہاں اس کی اداکاری کی تعریف کی جا رہی ہے وہیں ایسے نقاد بھی ہیں جن کا کہنا ہے کہ ڈینیئل کریگ سکرپٹ سے ہٹ کر بات نہیں کرسکتا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ کریگ کی ہکلاہٹ اس تصوراتی ہیرو اور بہادر شخص کی نفی کرتی ہے۔ لوگ اس عام زندگی میں بھی ویسا ہی دیکھنا چاہتے ہیں جیسا فلم میں دیکھتے ہیں مگر اس کے باوجود ہدایت کار مارک فورسٹر جس کی اس طرز کی یہ پہلی فلم ہے کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈینیئل کی وجہ سے ہی اس فلم کو قبول کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہترین اداکار ہیں۔ تمام تر تنقید کے باوجود ڈینیئل کریگ اپنے کام سے مطمئن ہیں اور ان کی نظریں مستقبل پر لگی ہیں۔