ہالی ووڈ موویز پر پابندی چین سے نرمی کرنے کا مطالبہ

بیجنگ (نیٹ نیوز) امریکی فلمساز جیمز کیمرون نے چین پر زور دیا ہے کہ وہ ہالی ووڈ فلموں کی بیجنگ میں محدود نمائش پر پابندیوں میں نرمی لائے۔ جیمز کیمرون اپنی فلم اوتار کے سلسلے میں چین کے دورے پر بیجنگ پہنچے ہوئے ہیں جہاں انہوں نے چینی حکام سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمز کیمرون نے کہا کہ چین میں ہالی ووڈ موویز کی زیادہ سے زیادہ رسائی عالمی منڈی میں بیجنگ کے حصے میں اضافے کا سبب بنے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ چین کی معیشت تیزی سے نشوونما پا رہی ہے لہٰذا اس کو اب کسی بھی حوالے سے تحفظات کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ چینی فلمساز بھی اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور دنیا میں ان کی قدر کی جاتی ہے۔ انہوں نے چین پر زور دیا کہ اپنی منڈی کو ہالی ووڈ موویز کی نمائش کیلئے کھولنے سے یہاں کے فلمسازوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔ واضح رہے کہ چین میں ہر سال صرف بیس ہالی ووڈ فلموں کو نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن