آندھراپردیش کے گورنر کی تین لڑکیوں کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو نشر

Dec 26, 2009

سفیر یاؤ جنگ
حیدرآباد (اے پی پی) بھارتی ہائیکورٹ نے ریاست آندھرا پردیش کے85 سالہ گورنر کی تین لڑکیوں کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیو ٹی وی چینل پر دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔ کرسمس کی صبح ایک نجی ٹی وی چینل نے آندھرا پردیش کے گورنر این ڈی طواری کی ایک ویڈیو دکھائی جو تین لڑکیوں کے ساتھ قابل اعتراض حالت میں موجود تھے۔ مقامی ٹی وی چینل نے قابل اعتراض ویڈیو تقریباً ایک گھنٹہ تک آن ایئر کر دی جس سے ریاست کے عوام میں سخت اشتعال پھیل گیا۔ بعدازاں ہائی کورٹ نے مقامی ٹی وی چینل کو قابل اعتراض ویڈیو دوبارہ آن ایئر کرنے سے روکنے کا حکم جاری کر دیا۔ بھارت میں خواتین کے حقوق کی سرگرم رکن نے کہا ہے کہ 85 سالہ این ڈی طواری نے اعلیٰ حکومتی عہدے کو بدنام کر دیا ۔ ویڈیو میں دکھائی جانے والی ایک خاتون کا کہنا ہے کہ گورنر نے نوکری دلانے کا جھانسہ دیکر ہماری عزت برباد کر دی۔
مزیدخبریں