امریکی جریدے کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ ہالبروک افغانستان کو دوسرا ویت نام سمجھتے تھے اور افغان جنگ کی ناکامی ہی ان کی موت کا سبب بنی۔

امریکی جریدے نیوز ویک میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق رچرڈ ہالبروک کے پاکستان اور افغانستان کے رہنماؤں سے اچھے تعلقات نہ تھے اور مختلف مواقع پر پاکستان کے صدر زرداری اور افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے بھی کئی بار ان سے ملنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہالبروک افغانستان کو دوسرا ویت نام سمجھتے تھے جہاں امریکہ کے لیے جنگ جیتنا صرف ایک معجزہ ہی ہو سکتا ہے۔ نیوز ویک کے مطابق ہالبروک پچاس سال تک امریکی خارجہ پالیسی سے منسلک رہے اور وزیر خارجہ بننا ان کی دلی خواہش تھی۔ اس کے لیے انھوں نے کئی بار کوششیں بھی کیں لیکن ان کا یہ خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا اور وہ یہ حسرت دل میں لے کر ہی اس دنیا سے رخصت ہو گئے۔

ای پیپر دی نیشن