انڈونیشیا میں شہریوں نےٹریفک جام کےمسئلےکا حل نکال لیا،وقت بچانے کیلئے سائیکل چلانے کا رجحان فروغ پانے لگا۔

مقامی میڈیا کے مطابق دارالحکومت جکارتہ میں سائیکل سواری کو فروغ دینے کےلیے باقاعدہ ایک سوسائٹی قائم کی گئی ہے۔ یہ سوسائٹی روزانہ اربن بس سروس کے ذریعے دفتروں اور کام پر جانے والے ملازمین پرمشتمل ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہےکہ شہرمیں بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث ٹریفک کا جام رہنا ایک معمول بن گیا ہے۔ ایسے میں بڑی بسوں میں سوار ہو کروقت پردفتر یا کام کی جگہ پرپہنچنا محال ہے۔ سائیکل چلانے والے ایک تیس سالہ دفتری ملازم کا کہنا ہےکہ سائیکل چلانے کی دوبنیادی وجوہات ہیں۔ ایک تواس سے وقت بچتا ہے اور دوسرا ورزش کے لیے علیحدہ سے وقت نہیں نکالنا پڑتا۔ سائیکل سوسائٹی کے بانی ٹوٹو سوگیٹو نے بتایا کہ جکارتہ میں سائیکل چلانے کا رجحان تیزی سے فروغ پا رہا ہےاور بہت جلد اس شہرکا طرز زندگی بدل جائے گا۔ انہوں نے حکومت سے سائیکل سواروں کےلیے مخصوص راستوں کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ دوسری جانب جکارتہ کے گورنرفوزی بووو کا کہنا ہے کہ تاحال سائیکل سواروں کی اتنی تعداد نہیں ہوئی کہ ان کےلیے الگ راستے بنائے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن