کشمیریوں نے مشکل وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔ بہادری اورجفاکشی کشمیر کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون انقلاب کانام ہے اور میں ایک انقلا بی آدمی ہوں۔ نون لیگ نے ہمیشہ عوامی مینڈیٹ کو اہمیت دی ہے کسی آمر کو نہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل پر افسوس ہے لیکن یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کراچی میں اگلے ہی دن سو افراد کو قتل کردیا گیا۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کراچی میں آئے تو انہیں ائیر پورٹ سے نکلنے نہیں دیا گیا اور پچاس بے گناہ افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اکتوبر دوہزار پانچ کے زلزلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ انہوں نے جدہ میں بیٹھ کر کارکنوں کو زلزلہ زدگان کی امداد کا کہا تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ وہ خود اس نازک وقت میں ملک واپس آنا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا ۔ انہیں روکنے والا آج خود پاکستان میں موجود نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زلزلہ زدگان کی امداد کیلئے بڑے پیمانے پر غیر ملکی امداد موصول ہوئی لیکن اسے متاثرین کے لیے استعمال نہیں کیا گیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آمر نے جمہوری حکومتوں کے تختے الٹے جو ملکی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔
مسلم لیگ نون کےقائد میاں نوازشریف نےکہا ہےکہ موجودہ حکومت دوستی کے قابل نہیں،انقلاب کی باتیں کرنے والے دس سال تک آمر کی گود میں بیٹھے رہے
Dec 26, 2010 | 16:57