واشنگٹن (نیوز ڈیسک) افغان جنگ مےں صاف دکھائی دینے والی امریکی ناکامی نے ہالبروک کو شدید مایوسی سے دوچار کر دیا تھا اور یہی مایوسی ان کی اچانک موت کی وجہ بن گئی امریکی جریدے نیوزویک مےں شائع ہونے والی ایک رپورٹ مےں کہا گیا ہے کہ ہالبروک افغانستان کو دوسرا ویت نام سمجھتے تھے جہاں امریکہ کےلئے جنگ جیتنا ممکن نہیں۔ آنجہانی ہالبروک یہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی کچھ نہ کر سکے کہ فوج صدر اوباما کو افغان جنگ مےں مزید ملوث ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، جریدہ لکھتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان پر صدر اوباما کے خصوصی نمائندہ ہالبروک کے دونوں ملکوں کے رہنماﺅں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم نہ کر سکے مختلف مواقع پر صدر زرداری اور صدر کرزئی نے ان کے ساتھ ملاقات کرنے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ نیوز ویک کے مطابق ہالبروک 50سال تک امریکی خارجہ پالیسی سے وابستہ رہے، وزیرخارجہ بننا ان کی دلی خواہش اور خواب تھا اس خواب کی تعبیر کےلئے انہوں نے بعض مواقع بھی تلاش کئے لیکن ہر بار انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اور اپنا یہ خواب دل مےں لئے دنیا سے رخصت ہوگئے۔
امریکی جریدہ
امریکی جریدہ