لاہورمیں آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے گھروں کی چابیاں تقسیم کرنےکی تقریب سےخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نےکہا ہے کہ آج محروم طبقہ اپنے گھروں کا مالک بن گیا ہے اور یہ اسکیم ان غریب لوگوں کا سہارا بن رہی ہے،وزیر اعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ اب پاکستان میں بغیر لے دے کے کام ہوں گے جس سے قائد اعظم کی روح کو سکون پہنچے گا،ان کا کہنا تھا کہ ہم قائد اعظم اورعلامہ اقبال کے پاکستان کی تعمیر میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے اور غریب عوام کا سہارا بنیں گے