کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور انڈیکس ٹریڈنگ کےدوران زیادہ تر گرین زون میں ہی رہا تاہم سیمنٹ، فرٹیلائزر، انرجی اور دیگر سیکٹر میں شیئرز کی فروخت نےمارکیٹ کی تیزی کو محدود رکھا۔ کےایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نو پوائنٹس اضافےکےبعد گیارہ ہزارتین سو دس پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم ایک کروڑ پچہتر لاکھ شئیرز رہا۔ حجم کے اعتبار سے فاطمہ فرٹیلائزر کے شئیرز میں سب سے زیادہ سودے ہوئے۔ بروکرز کا کہنا ہےکہ سیاسی فرنٹ پر بڑھتی ہوئی گہماگہمی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی نےمارکیٹ سےکاروباری حجم کو کم کردیا ہے۔
ادھر لاہورسٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان رہا۔ ایل ایس پچیس چھ پوائنٹ کی کمی کیساتھ دوہزارآٹھ سو چونتیس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں پچانوے کمپنیوں کےآٹھ لاکھ چھتیس ہزارچھ سو اٹھہتر حصص کا کاروبار ہوا۔ چھ کمپنیوں کے حصص میں اضافہ، اٹھارہ کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ اکہتر کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔