کندیاں (نامہ نگار) جاوید ہاشمی کی مسلم لیگ سے علیحدگی پر مسلم لیگ ن کندیاں کے ہر دل عزیز سرگرم کارکن فیاض خوشابی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ جاوید ہاشمی کی تحریک انصاف میں شمولیت کی خبر سنتے ہی وہ جذباتی ہوگئے شیر کا مجسمہ اٹھائے رات گئے تک دیوانہ وار مسلم لیگ سے اپنی وفاداری کا اظہار کرتے رہے۔ مرحوم تحصیل اور ضلع میں اہم عہدوں پر فائز رہے انکی نماز جنازہ میں ایم این اے حمیر حیات خان روکھڑی، مسلم لیگ میانوالی کے مقتدر رہنماﺅں ساجد خان نیازی، شیخ سلیم، منظور خاں ایڈووکیٹ، مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد سمیت ہر مکتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ انہیں آبائی قبرستان خوشاب میں دفن کردیا گیا۔