اسلام آباد (آئی اےن پی) پاکستان مالی سال کے دوران 3.4 ملین ٹن چاول برآمد کر سکے گا۔ رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن اور ایف او اے کے مطابق پاکستان نئے سیزن میں برآمدی ہدف 4 ملین ٹن سے 15 فیصد کم یعنی3.4 ملین ٹن چاول برآمد کرے گا۔ پاکستان میں اس سال 5 لاکھ ایکڑ چاول کاشت کیا گیا۔گزشتہ مالی سال کے دوران 2.571 ملین ہیکٹرز پر چاول کاشت ہوا جس میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے دوران چاول کی پیداوار کاشت کے رقبہ میں اضافہ کی وجہ سے 27.7 فیصد زیادہ 6.16 ملین ٹن رہی۔ پاکستان میں پہلی بار ہائبرڈ چاول کی کاشت 2002ءمیں شروع ہوئی جس کو 971 ایکڑ رقبہ پر کاشت کیا گیا اور 2006ءتک ہائبرڈ چاول کی کاشت کا رقبہ بڑھ کر 50, 428 ایکڑ پر آ گیا تاہم اس کے باوجود پاکستان میں فی ہیکٹر چاول کی پیداوار دنیا میں سب سے کم 2.387 ٹن فی ہیکٹر ہے ۔