بین الاقوامی تجارتی نمائش ”میڈان سارک“ فروری میں ہوگی

نئی دہلی(اے پی اے )جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کے لئے بین الاقوامی تجارتی نمائش ”میڈان سارک“ فروری میں نئی دہلی میں ہوگی۔ تجارتی نمائش ”میڈان سارک میں شرکت کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شرکت کے خواہش مند افراد سے کال ستائس دسمبر تک درخواستیں طلب کر لیں حکام کے مطابق اکیس فروری سے شروع ہونیوالے اس چار روزہ نمائش میں ٹیکسٹائل ، فیبرکس ، نٹ ویئر ، ہوزری ، بستر پوش ، تولئے ، خیمے ، کینوس ، قالین اور غالیچے ، غذائی مصنوعات ، اناج ، چاول ، دودھ کی مصنوعات ، باورچی خانے کی اشیاء، مصالحے ، دالین ، تازہ پھل اور سبزیاں ، زرعی مشینری اور مصنوعات ، کھیلوں کا سامان ، سرامکس ، آٹو موبائلز ، ہربل اور فارماسیوٹیکل مصنوعات پیٹرولیم مصنوعات، سمیت مختلف مصنوعات پیش کی جائیں گی۔ اس نمائش میں شرکت کی فیس ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ۔

ای پیپر دی نیشن