لاہور (آئی این پی) ریلوے اور پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت لاہور کراچی کے درمیان نئی فاسٹ ٹرین ”نائب کوچ ایکسپریس“ کے سلسلہ میں معاہدے کی تقریب آج بدھ کو ریلوے ہیڈکوارٹر میں ہو گی جس میں ریلورے کے ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک رزاق شاہ اور شالیمار گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر رانا رفاقت دستخط کرینگے۔ ٹرین شالیمار گروپ کو 5 برس کیلئے دی جائے گی جس میں مزید 5 برس کی توسیع ہو سکے گی۔ ٹرین آپریشن ریلوے جبکہ اس کی کمرشل مینجمنٹ نجی شعبہ کرے گا۔