پوپ بینیڈکٹ کا شام میں مذاکرات اور سیاسی حل کی ضرورت پر زور

پیرس/ دمشق (اے پی اے) پوپ بینیڈکٹ نے شام کے لوگوں کے لیے امن کی دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں مذاکرات اور سیاسی حل کی ضرورت ہے۔ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ بینیڈکٹ نے شام میں جاری خونریزی کے خاتمے پر زور دیا ہے۔ کرسمس کے موقع پر ویٹیکن میں اپنے روایتی پیغام میں انہوں نے شام کے بارے میں اپنی اِس اپیل کو دہرایا ہے۔ ہزاروں زائرین سے خطاب کرتے ہوئے پوپ بینیڈکٹ نے پوپ بینیڈکٹ نے شام کے لوگوں کے لیے امن کی دعا کی۔ اِس موقع پر پوپ نے عیسائیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تیز رفتار زندگی میں ’خدا‘ کے لیے بھی کچھ وقت اور جگہ رکھیں۔

ای پیپر دی نیشن