شمور اور تنگوانی میں خسرہ سے مزید3 بچے جاںبحق

کشمور (نوائے وقت نیوز+ (نوائے وقت رپورٹ) کشمور اور تنگوانی کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی بیماری کے باعث مزید 3 بچے انتقال کر گئے۔ ذرائع محکمہ صحت کے مطابق ضلع بھر میں خسرہ سے انتقال کرنے والے بچوں کی تعداد 18 ہو گئی۔ جب کہ سندھ میں خسرہ سے بچاﺅ کے لئے 31 دسمبر سے مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ منیجر ای پی آئی مظہر خمیانی نے بتایا کہ مہم میں سندھ کے سات اضلاع کے 30 لاکھ بچوں کو خسرہ سے بچاﺅ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خسرہ/بچے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...