ٹوکیو (این این آئی) جاپان کے صوبے ایباراکی کین میں سرسٹھ برس بعد دوسری جنگ کے دوران جاپان پر گرایا جانے والا بم دریافت ہوا ہے جو تقریباً ستر برس بعد بھی پھٹ نہیں سکا تھا، تاہم علاقے میں بم کی دریافت کے بعد بھگڈر مچ گئی اور فوج کو طلب کر لیا گیا۔ جاپانی میڈیا رپورٹ کے مطابق بم کی اطلاع کے بعد سولہ سو افراد کو علاقے سے محفوظ مقام منتقل کردیا گیاہے، جس کے بعد جاپان کی سیلف ڈیفنس فورس کے اہلکاروں نے بم کو ناکارہ بنادیا، جس کے بعد علاقے کے مکینوں کو واپس آنے کی اجازت دے دی گئی۔