مکہ مکرمہ (مبشر اقبال لون استادانوالہ سے) مکہ مکرمہ میں چند دنوں سے ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ وقفہ کے ساتھ جاری ہے۔ گذشتہ نصف شب کو شدید بارش شروع ہوئی جو فجر کے بعد تک جاری رہی۔ جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔ پکوڑوں‘ سموسوں اور بروسٹ فاسٹ فوڈ نیز خشک میوہ جات کی دکانوں پر غیر ملکیوں کا رش لگا ہے۔ لوگ خوشگوار اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں اور آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔