شفاف احتساب ہو جائے تو بہت سے ن لیگیوں کو جیل جانا پڑے: راجہ ریاض

لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض احمد نے کہا ہے کہ ریپڈ بس منصوبے پر نیب کا نوٹس لینا منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہے، ہمارے پاس بھی پنجاب حکومت کی کرپشن کے ثبوت ہیں جو وقت آنے پر نیب میں پیش کئے جائیں گے۔ اگر شفاف احتساب ہو جائے تو بہت سے (ن) لیگیوں کو جیل جانا پڑیگا۔ نیب کی جانب سے ریپڈ بس منصوبے پر پنجاب حکومت سے معاہدوں کی تفصیلات طلب کئے جانے کے حوالے سے منگل کے روز گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہم نے بہت پہلے یہ کہہ دیا تھا کہ ریپڈ بس کا منصوبہ غریب عوام کیلئے نہیں بلکہ کمیشن کا منصوبہ ہے اور جتنی بڑی کرپشن اس منصوبے میں ہوئی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے تقریباً منصوبوں میں کسی نہ کسی حوالے سے کرپشن ہوئی ہے اور پیپلز پارٹی کے پاس بھی ثبوت ہیں جو وقت آنے پر نیب کو دیئے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...