”سیاست نہیں، ریاست بچاﺅ“ کا نعرہ حکومت کے خلاف سازش ہے: خورشید شاہ

سکھر (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست نہیں ریاست بچاﺅ کا نعرہ موجودہ حکومت کے خلاف سازش ہے، کسی میں اتنی طاقت نہیں کہ 16مارچ تک موجودہ جمہوری حکومت کو ہٹا سکے کسی کے بڑے جلسے سے نہیں ڈرتے۔ جدہ میں بیٹھ کر جھوٹ بولنے والے ہم کو سیاست نہ سکھائیں۔ انہوں نے تو ڈکٹیٹر سے معاہدہ کیا تھا لیکن ہم نے تو کسی سے نہیں کیا، شریف برادران نے تو اعلان کیا تھا کہ وہ مشرف کی باقیات کو پارٹی میں نہیں لیں گے تو وہ عوام کو بتائیں کہ اعجاز الحق کون ہیں۔ طاہر القادری کو عوام نہیں ایجنسیاں لائی ہیں وہ جلسوں کا کھیل نہ کھیلیں اور عملی طور پر میدان میں آئےں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روہڑی کے قریب پٹنی مائنر اور کندھرا کے قریب پندرہ دیہات کو سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن