ایف بی آر حکام نے طاہر القادری کے جلسہ پر اخراجات کی تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ممبر ان لینڈ ریونیو اسرار رﺅف نے بتایا ہے کہ چیئرمین ایف بی آر کی ہدایات پر لاہور میں ایف بی آر کے حکام نے طاہر القادری کے مینار پاکستان پر جلسہ کے اخراجات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں‘ طاہر القادری کے گوشواروں میں ٹیکس چوری پائے جانے پر سخت کارروائی ہو گی۔ ارکان پارلیمنٹ کے ٹیکس ڈیٹا کی چوری کی تحقیقات میں فرانزک ماہرین سے مدد لی جارہی ہے۔ وہ ” آئی این پی“ سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری جب سالانہ ٹیکس گوشوارے جمع کرائیں گے تو اس میں دیکھا جائے گا کہ جلسے پر کتنے اخراجات اور ان کی آمدن کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایف بی آر اخراجات اور آمدنی کا ریکارڈ سامنے آنے پر ایکشن لیتا ہے۔ اگر علامہ طاہر القادری نے ٹیکس گوشواروں میں اپنی آمدن چھپائی تو ایف بی آر کی جانب سے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...