قصور (نامہ نگار) قصور مےں واپڈا کی طرف سے اوور بلنگ کا جاری سلسلہ لوڈشےڈنگ کی وجہ بے روزگاری کے ستائے ہوئے محنت کشوں کے لئے وبال جان بن گےا۔ مسلم لےگ ن کے سٹی صدر حاجی اےاز احمد خاں کی صدارت مےں ہونے والے اجلاس مےں واپڈا افسران پر سخت تنقےد کرتے ہوئے فےصلہ کےا گےا کہ اگر واپڈا نے اوور بلنگ ختم نہ کی تو ان کے خلاف احتجاجی جلوس، شٹر ڈاﺅن ہڑتال اور انڈسٹری بند کر کے دھرنا دےں گے۔ اجلاس مےں حاجی اےاز احمد خاں، چوہدری امان اللہ انصاری اےڈووکےٹ، چوہدری محمد اسلم انصاری اےڈووکےٹ، مےاں فےاض احمد قصوری و دےگر نے کہا کہ واپڈا کے ملازمےن نے اعلیٰ افسران کے اےماءپر قصور کے شہرےوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دئےے ہےں قصور کے عوام پہلے ہی لوڈشےڈنگ کےوجہ سے بے روزگاری سے تنگ آ کر حالات سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشےاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہےں۔ اب واپڈا قصور کے افسران اور ملازمےن اپنی جےبیں بھرنے کے لئے چوری کروائی گئی بجلی کا لائن لاسز پورا کرتے ہےں۔ غرےب لوگوں کو اوور بلنگ شروع کر رکھی ہے۔