منڈی فیض آباد (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ایم این اے رانا تنویر احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور اس کے استحکام کے لئے مسلم لیگ (ن) کا اقتدار میں آنا ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار علی، عارف کے پیپلز پارٹی چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستگی کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام میاں نوازشریف کے ویژن غربت اور مہنگائی کے خاتمے کو سراہتے ہوئے جوق در جوق شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہو یا تحریک انصاف انشاءاللہ ہمارے حمایت یافتہ ہی امیدوار آئندہ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ اس موقع پر حاجی ناصر علی اور امیدوار پی پی 173 رانا وکیل احمد بھی موجود تھے۔