دوران سروس ننکانہ میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرائے: اعجاز شاہ

مانگٹانوالہ (نامہ نگار) دوران سروس ضلع بھر کی خدمت عبادت سمجھ کر کی ہے اور اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار این اے 137 سے قومی اسمبلی کے امیدوار سابقہ ڈی آئی جی بریگیڈئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ نے گذشتہ روز سابق ناظم سردار افتخار احمد ڈوگر کے ڈیرہ کوٹ اکبر میں عوامی جتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقہ بھر کے دیرینہ مطالبہ پر ننکانہ صاحب کو ضلع کا درجہ دلوایا تاکہ ننکانہ صاحب کی بین الاقوامی اہمیت کے پیش نظر اس کو ایک مکمل ترقی یافتہ علاقہ بنانے کیلئے اپنے دور اقتدار میں اربوں روپے سے ضلع بھر میں ترقیاتی کام کروائے۔ جن میں ضلع بھر میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھ چکا ہے اور عوام کو کھیت سے منڈی تک باآسانی سہولیات دستیاب ہو چکی ہیں۔ تعلیمی پسماندگی دور کرنے کیلئے جدید ترین یونیورسٹی بھی منظور کروائی۔ منتخب ہو کر اس کا تعمیراتی کام بھی شروع کروا دوں گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...