پولیس حراست سے ملزم فرار ہونے پر ایس آئی اور کانسٹیبل معطل

Dec 26, 2012

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) ڈی پی او شیخوپورہ رانا عبدالجبار کی ہدایت پر سٹی اے ڈویژن پولیس نے تھانہ مریدکے کے ایس آئی محمد آصف،کانسٹیبل محمد لطیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے ان پولیس ملازمین کی حراست سے گزشتہ روز لنڈا بازار سے ملزم ندیم فرار ہوگیا تھا ۔

مزیدخبریں