قصور (نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی شگفتہ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب خواتین کی فلاح کے منصوبوں پر رواں سال میں 14 ارب 21 کروڑ روپے کے ریکارڈ فنڈز خرچ کر رہی ہے اس سے قبل کسی بھی دور حکومت میں خواتین کی فلاح وبہبود کی مد میں اتنے فنڈ مختص نہیں کئے گئے تھے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح ؒاور قائد پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نوازشریف کے یوم ولادت پر سالگرہ کیک کاٹنے کی تقریب سے خواتین ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یقیناً اس اقدام سے معاشرے میں خواتین پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں تیار کئے گئے خواتین کی بھلائی کے جامع پیکیج میں صوبائی حکومت نے تمام سرکاری اداروں‘ کمیٹیوں‘ ٹاسک فورسز میں خواتین کا 33 فیصد کوٹہ لازم کر دیا ہے۔
”مسلم لیگ ن نے خواتین کی ترقی کے لئے اربوں روپے خرچ کئے“
Dec 26, 2012