طاہر القادری کا جلسہ ”سیاسی شو“ کے سوا کچھ نہیں:مرزا شفیق

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کے رہنما اور نواز شریف کے سابقہ حلقہ کی انتخابی مہم کے انچارج شفیق مرزا نے کہا طاہر القادری کا جلسہ سیاسی شو کے علاوہ کچھ نہیں۔ طاہر القادری اور عمران جتنے بڑے مرضی جلسے کر لیں ووٹ نواز شریف کو ہی ملیں گے۔ ماضی میں ایم ایم اے کے ملین مارچ اور جماعت اسلامی نے بھی لاکھوں افراد کے جلسے کئے لیکن ان کے امیدواروں کی ضمانتیں تک ضبط ہو گئیں۔ ان خیالات کا اظہار یوم قائداعظمؒ اور نواز شریف کی سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے وزیراعلی شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر نعیم قریشی، مسلم لیگ پنجاب کی صدر بیگم زرقا جاوید، راجہ یونس، راجہ شہزاد، عامر جرال نے بھی خطاب کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن