لاہور (نامہ نگار) قائداعظمؒ کے یوم پیدائش اور کرسمس کے موقع پر اسماءالحسنیٰ فاﺅنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام گزشتہ روز فیصل ٹاﺅن میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں فاﺅنڈیشن کے ممبران اور مسیحی برادری کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر کرسمس کیک کاٹا گیا اور 200 سے زائد مستحق اور نادار خاندانوں میں راشن اور کرسمس کے تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پیر شاہ محمد قادری نے کہا کہ قائداعظمؒ برصغیر کے مسلمانوں کے محسن ہیں، ان کی قیادت میسر نہ ہوتی تو پاکستان کبھی معرض وجود میں نہ آتا۔