ماسکو (نیٹ نیوز) روس میں جاری ایک آرٹ نمائش میں آنے والوں کوگذشتہ دنوں ایک عجب تجربے سے گزرنے کا اتفاق ہوا۔ اس نمائش میں آرٹ کا منفرد شاہکار ایک ٹرمپولین سڑک کے روپ میں پیش کیا گیا۔ جنگل کے بیچوں بیچ بچھائی گئی 170 فٹ (51 میٹر) لمبی یہ سڑک کسی باو¿نسنگ پیڈ کی طرح تھی جس پر سے گزرنے والوں کا راستہ ا±چھلتے کودتے کٹتا۔ 13 ڈبل ڈیکر بسوں کے برابر اس منفرد باو¿نسنگ روڈ کو دنیا کی سب سے بڑی ٹرمپولین مانا جا رہا ہے جس میں ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک پہنچنے کے لیے بالواسطہ اور بلا واسطہ ا±چھل کود کرنا تو جیسے لازمی ہی ہو گیا ہے۔
روس میں جنگل کے درمیان انوکھی سڑک لوگ اچھلتے کودتے سفر کرتے ہیں
Dec 26, 2012