ڈائٹنگ کاجنون: روسی حسینہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بن گئی

ماسکو (نوائے وقت نیوز) حد سے زیا دہ ڈا ئننگ کر نا کتنا خطر نا ک ہو سکتاہے اس با ت کا اندازہ اس خاتون کو دیکھ کر لگا یا جا سکتاہے جو کو ئی معمر خاتون نہیں۔ روس سے تعلق رکھنے والی انتالیس سالہ خاتون پر کشش اور انتہائی خوبصورت نظرآنے کیلئے اپنے ڈائٹ فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اس حالت تک جا پہنچی ہے۔ وزن کم کرنے کے جنون میں مبتلا ماضی کی مشہور ماڈل نے اپنی خوراک کو اس حد تک کم کر دیا کہ وہ بس ہڈیوں کا ڈھا نچہ ہی بن کر رہ گئی ہے اور کسی قحط زدہ ملک کی رہا ئشی لگتی ہے۔5 فٹ6 انچ کی ولیریا نامی اس خاتون کا وزن انتالیس سال کی عمر میں صرف 25کلو گرام رہ گیا ہے جو اس کی عمر اور قد کے اعتبار سے انتہائی کم اور صحت کے اصو لو ں کے برخلا ف ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن