اسلام آباد (ثناءنیوز) سپریم کورٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی میں خلاف ضابطہ 686 کی غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف مقدمہ کی سماعت آج ( بدھ کو ) ہوگی ۔ قائم مقام چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اور جسٹس ناصر الملک پر مشتمل عدالت عظمیٰ کا دو رکنی بنچ درخواست گذار عبدالجبار میمن کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کرے گا۔ عدالت نے مقدمہ کی سماعت کے لیے اٹارنی جنرل عرفان قادر ، سیکرٹری وزارت پورٹس اینڈ شپنگ انور منصور علی خان ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ تیمور عظمت عثمان اور درخواست گذار کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔
پورٹ قاسم اتھارٹی میں خلاف ضابطہ غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف سپرےم کورٹ مےںمقدمہ دو وفاقی سیکرٹریز سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری
Dec 26, 2012