شدید دُھند نے تیسرے روز بھی لاہوراور اس کے نواحی علاقوں کواپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، حد نظر صفر ہونے کے باعث موٹر وے کو رات دس بجے کے بعد ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ ترجمان موٹر وے کے مطابق دُھند کی شدت کم ہونے تک موٹروے بند رہے گی۔ ادھرلاہورایئرپورٹ بھی شدید دُھند کی لپیٹ میں ہے جس سے پروازوں کا شیڈول متاثرہوا ہے۔ جس کی وجہ سے مسافروں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔