تنازعات کا شکار رہنے والی فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے صرف پانچ سینماؤں میں ریلیزہوکرکامیاب بزنس کیا ہے۔ فلم نے ہفتہ کے اختتامِ پرچارلاکھ دس ہزارڈالرکما لیےہیں، اس فلم نے ہرسینما ہاؤس سے بیاسی ہزارڈالرکمائے۔ اس کے مقابلے پر ٹام کروز کی فلم جیک ریچر کو فی سینما صرف چار ہزار چھ سو چون ڈالرملے۔ فلم ڈائریکٹرکیتھرین بِگلو نے امید ظاہرکی ہے کہ یہ فلم آسکرایوارڈ جیت سکتی ہے، دوہزارنومیں بگلوکی فلم ہرٹ لاکرنے بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتا تھا،ساتھ ہی بگلو کو بھی بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ملا تھا۔
اسامہ بن لادن کو تلاش کرنے کے لیے سی آئی اے کی کوششوں پر مبنی سنسنی خیز فلم زیرو ڈارک تھرٹی نے ایک ہفتے میں چار لاکھ دس ہزار ڈالر کا بزنس کرلیا۔
Dec 26, 2012 | 11:19